1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کی خواتین کھلاڑی ساڑھی نہیں پینٹ پہنیں گی

27 فروری 2018

بھارت کی خواتین ایتھلیٹس پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ساڑھی کے بجائے کوٹ اور پینٹ پہنیں گی۔ کچھ حلقوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے تو کچھ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2tPb2
Uk Olympia 2016 Rio Eröffnungsfeier Team Indien
تصویر: picture alliance/dpa/L. Schulze

نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی بہت سی نوجوان خواتین ایتھلیٹس  نے سیاہی مائل نیلی جیکٹوں اور پینٹوں کے یونیفارم پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے ’ایتھلیٹس کمیشن‘ کی جانب سے اس مرتبہ خواتین کے یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کی چند نامور  خواتین کھلاڑیوں  نے تاہم اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بیڈمنٹن کی کھلاڑی پی وی سندھو اورکُشتی کی کھلاڑی ساکھشی ملک جو دونوں اولمپک کھیلوں میں ایوارڈ یافتہ ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں ساڑھی کا یونیفارم زیادہ پسند تھا۔ ساکھشی ملک کے بقول ،’’ ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور ہم فخر محسوس کرتی ہیں جب ہم  کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا قومی لباس یعنی ساڑھی پہنتے ہیں۔‘‘

Eröffnungsfeier Olympiade London 2012
بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے یونیفارم کو انڈیا میں کپڑوں کی نامور کمپنی ’ریمنڈ‘ نے ڈیزائن کیا ہےتصویر: dapd

دوسری جانب ان نوجوان کھلاڑیوں کی رائے میں نیا یونیفارم بھارت کے لیے اس بین الاقوامی کھیلوں کی تقریب میں ایک مثبت تبدیلی ثابت ہو گا۔ جنوبی ایشائی ملک کی ہاکی ٹیم کی 23 سالہ کپتان رانی رامپل کا کہنا ہے،’’ مجھے نیا یونیفارم بہت زیادہ پسند آیا ہے، تبدیلی اچھی لگتی ہے۔‘‘

بھارت کی خواتین کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام روشن کر دیا

ثانیہ مرزا نے ومبلڈن ڈبلز جیت کر تاریخ رقم کر دی

بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے یونیفارم کو انڈیا میں کپڑوں کی نامور کمپنی ’ریمنڈ‘ نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس کمپنی کے ترجمان روہت کھنہ کا کہنا ہے،’’ یقینی طور پر بھارت کا روایتی لباس ساڑھی ہی ہے لیکن خواتین کھلاڑی کہتی ہیں کہ ساڑھی پہننا ایک مشکل عمل ہے اسی لیے یہ نیا یوینیفارم تیار کیا گیا۔‘‘