1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: مندر سے اربوں ڈالرز کے جواہرات برآمد

3 جولائی 2011

ہفتے کے روز جنوبی بھارت میں ایک ہندو مندر دریافت کیا گیا ہے، جس میں اربوں ڈالر مالیت کے ہیرے، جواہرات، سونا اور دیگر قیمتی پتھر موجود ہیں۔

https://p.dw.com/p/11o33
مندروں کی نگرانی اب بھارتی ریاستوں کی ذمہ داری ہےتصویر: AP

کیرالہ کے چیف سیکریٹری کے جیاکمار کے مطابق مجموعی طور پر ان جواہرات کی مالیت تقریباﹰ 500 ارب بھارتی روپے یعنی گیارہ اعشاریہ دو بلین ڈالر بنتی ہے۔ اس دریافت نے اس مندر کو بھارت کے امیر ترین مندروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔

شری پدمن بھشوامی نامی اس مندری کے کم از کم پانچ تہہ خانوں میں موجود ان جواہرات کے ساتھ ساتھ پرانے طلائی سکے بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Flash-Galerie Bangladesch Cricket World Cup 2011 Indien Beten in Bombay
ایک بھارتی مندر میں موجود عقیدت مندتصویر: AP

جیاکمار کے مطابق،’ہم اب ایک اور خفیہ تہہ خانہ کھولنے جا رہے ہیں، جو گزشتہ ایک سو چالیس برس سے بند ہے۔‘‘

جیاکمار نے کہا کہ ان جواہرات کی اصل قیمت کا علم ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

یہ مندر ہندو بھگوان وشنو سے منسوب ہے اور اس مندر کو سینکڑوں برس قبل تعمیر کیا گیا تھا جبکہ اس مندر کے زائرین اور عقیدت مندوں کی جانب سے دیے جانے والے نذرانوں کو مندر کے تہہ خانے میں رکھ دیا جاتا تھا۔

جمعرات کے روز اس مندر سے ایک ہار برآمد ہوا تھا، جو اٹھارہ فٹ لمبا تھا۔ اس کے علاوہ اس مندر سے سونے اور چاندی کے ہزاروں سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سن 1947ء میں برطانیہ سے آزادی کے بعد بھارت میں ایک ٹرسٹ مندروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سرانجام دیتا رہا ہے، تاہم حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو یہ ذمہ داری تفویض کی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایک ٹرسٹ کی بجائے مندروں کی حفاظت ریاستی حکومت کو کرنی چاہیے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں