1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بچے ہرجگہ خوش رہتے ہیں

14 اپریل 2011

مغربی ممالک میں خاندانوں کا شہروں سے باہر منتقل ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں، شور شرابے سے دور زندگی گزارنے کا ایک الگ انداز اور صفائی ستھرائی۔ اس کے علاوہ ایک اہم وجہ بچوں کی تربیت بھی ہے۔

https://p.dw.com/p/10tH7
تصویر: fotolia

شہری زندگی سے نکل کر کسی دیہی علاقے میں منتقل ہونے کا رجحان مغربی ممالک میں زیادہ ہے۔ زیادہ تر افراد اپنی شادیوں یا اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد شہر کی مصروف اور تیز رفتار زندگی کو خیر باد کہہ دیتے ہیں۔کئی دیگر وجوہات میں سے ایک بچوں کی تربیت، اسکول کا ماحول اور کھیل کود کے مواقع بھی شامل ہیں۔ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ بچوں کو ایسا ماحول مہیا کیا جائے، جس میں وہ خوش رہیں۔ آب و ہوا تازہ ہو، نہ ٹریفک کا شور، نہ ہی جرائم اور نہ ہی بچوں کا منشیات کے قریب جانے کا کوئی خطرہ۔

آسٹریلیا کے ماہرین نے اس موضوع پر ایک مرتبہ پھر تحقیق کی ہے کہ کیا واقعی شہروں سے دور رہ کر ہی بچوں کی بہتر تربیت کی جا سکتی ہے؟ کیا بچے صرف شہروں کی مصروف زندگی سے دور رہ کر خوش رہ سکتے ہیں؟ آسٹریلیا میں خاندانی امور پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے کے مطابق جہاں تک خوش رہنےکی بات ہے تو شہروں میں اور شہروں سے باہر پروان چڑھنے والے بچوں میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔

A group of girls Schlagworte Jugend, jung, Jugendlicher, Rüssel, Stamm, Rumpf, Truhe, Kofferraum, Trio, Baum, drei, 3, lächelnd, lächeln, Schwestern, Schwester, Geschwister, Jahreszeiten, Saison, Jahreszeit, Lockerung, Lockerungsübungen, erholen, entspannen, relaxen, Entspannung, Detente, hübsch, Porträt, Portrait, Personen, Leute, Mensch, Menschen, draußen, außen, Liebe, Love, Kinder, Kind, Jacke, Jackett, horizontal, quer, glücklich, fröhlich, Gruppe, Rasen, Gras, junge Frau, Mädchen, Freundschaft, Kameradschaft, Freund, Kamerad, Weibchen, weiblich, feminin, Familie, familiär, Herbst, Sturz, Absturz, Fall, Tag, Schicht, Mantel, Kindheit, Baby, Säugling
دیہی علاقوں کے بچے گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیںتصویر: picture-alliance / Design Pics

اس ادارے کے سربراہ ایلن ہیزکے مطابق ’’بچے جن چیزوں سے خوش ہوتے ہیں ان کا انتظام شہروں میں بھی کیا جاسکتا ہے‘‘۔ مزید یہ کہ عام تاثر یہ ہے کہ شہروں سے باہر رہنے والے بچے گھروں میں کم وقت گزارتے ہیں تاہم تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ فرق نصف گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہے۔ جہاں تک تعلیم کے حصول کا تعلق ہے تو بچوں کی سوچ واضح طور پر منقسم دکھائی دیتی ہے۔

شہروں میں 78 فیصد لڑکیاں اعلٰی تعلیم کے لیے یونیورسٹی جانا چاہتی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں جوان ہونے والی لڑکیوں میں یہ تناسب 59 فیصد ہے جبکہ لڑکوں میں بھی اعلی تعلیم کے حصول کے حوالے سے تقریباً 12 فیصد کا فرق ہے۔ ماہرین کے مطابق تعلیمی حوالے سے پائی جانے والی اس سوچ میں فرق کا تعلق والدین سے بھی ہے۔ کیونکہ اکثر ماں باپ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی تربیت بھی انہی کی طرح ہو۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید