بُلبلیک، گوجال میں روایتی موسیقی اور وخی ثقافت کا حسین ملاپ
پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی گوجال کے قصبے گُلمِت میں جب جب موسیقی اور مدھر آوازیں باہم ملتے ہیں تو شائقین کے ذہنوں میں بس ’بُلبلیک‘ میوزک اسکول ہی کا نام ہی آتا ہے۔
بچے بھی موسیقی کے دیوانے
گلمِت کے الامین ماڈل اسکول کا ایک طالب علم ہنزہ کے روایتی پہناوے میں ملبوس بانسری بجا رہا ہے۔
روایتی وائلن پر دھن
ہنزہ کی با صلاحیت فنکارہ سحرش مجید، گل میت ثقافتی مرکز پر روایتی وائلن بجا رہی ہیں۔
بانسری کی مدھر دھن
بلبلیک کے ایک اور فنکار سلیم شیخ، اسلام آباد لوک ورثہ میں روایتی بانسری پر دھن بجاتے ہوئے۔
روایتی استقبالیہ گیت
گلمِت پولو گراؤنڈ میں بلبلیک کے سینئیر فنکاروں کا ایک گروپ ’رُوف آف دی ورلڈ فسٹیول گلمِت‘ کے موقع پر ایک روایتی استقبالیہ گانا گاتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
روف آف دی ورلڈ میلہ
بلبلیک کے لوک گلوکار اور موسیقار ’ ’رُوف آف دی ورلڈ فسٹیول گلمِت‘ کے دوران دلفریب رقص کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
روایتی رقص
گلمِت پولو گراؤنڈ میں ’رُوف آف دی ورلڈ فسٹیول گلمِت‘ کے موقع پر غلکن گاؤں کے فنکار روایتی رقص پیش کر رہے ہیں۔
بلبلیک میوزک اسکول
گلمِت ہیریٹیج مرکز کا ایک اندرونی منظر
مقامی لوگوں کی دلچسپی
بلبلیک کا ایک اندرونی منظر جہاں فنکار اور مقامی لوگ ایک پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
تمبک کا روایتی ساز
سحر اللہ بھی ہنزہ کی روایتی ثقافت اور موسیقی کو زندہ رکھنے کی مہم میں سرگرم ہیں۔ اس تصویر میں سحراللہ تمبک ساز پر دھن پیش کر رہے ہیں۔
موسیقار لڑکیاں
بلبلیک کی آرٹسٹ سدرا اور سونیا داد گوجال وادی کے گاؤں مورکھن میں پرفارم کرتے ہوئے۔
پہاڑوں کے دامن میں گیت کی ریہرسل
خواتین اور مرد فنکاروں کا ایک گروپ ایک لوک گیت کی تیاری کر رہا ہے۔
بلبلیک کے سینئیر آرٹسٹ
استاد رحمت اللہ بیگ اب وادیء گوجال میں ’غاژیک‘ یعنی روایتی وائلن بجانے والے واحد فنکار ہیں۔ اسی تصویر میں استاد امان اللہ ناچیز اور نوید رائے، گل میت ہیریٹیج سنٹر پر ایک وخی گانے کی ریہرسل کر رہے ہیں۔
گوجال کا روایتی رقص
بلبلیک کے معیز اور فرمان لوک ورثہ اسلام آباد میں پامیر میوزک میلے میں ہنزہ کا روایتی ثقافتی رقص پیش کر رہے ہیں۔
پامیر میوزک فیسٹیول
گلمِت کے سینیئر فنکاروں کا ایک گروپ پامیر میوزک فیسٹیول کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ان فنکاروں میں شہریار، اسلم بیگ، اظہر، سلطان اور معیز شامل ہیں۔
لوک ورثہ میں پرفارمنس
ماجدہ اور احمد لوک ورثہ کے میوزک میلے میں رباب پر دھن پیش کرتے ہوئے۔
وائلن کا جادو
اس تصویر میں بلبلیک کے آرٹسٹ اسلم بیگ تمبک اور نیلوفر روایتی وائلن پر دھنیں بکھیر رہے ہیں۔
وخی ستار نواز
استاد امان اللہ ناچیز، وخی ستار نواز، استاد امان اللہ شاعر اورمقامی گلوکار بھی ہیں۔
اب لڑکیاں رباب بھی بجائیں گی
ماجدہ فہمی رباب نواز، ماجدہ بلبلیک میوزک اسکول سے موسیقی سیکھنے والے سب سے پہلے گروپ میں شامل تھیں۔