1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ پہلے ہاف کی یقینی چیمپیئن

10 دسمبر 2010

جرمن قومی فٹ بال لیگ میں موسم خزاں، کرسمس اور نئے سال کے وقفے میں صرف سات دن بچے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ڈورٹمنڈ ہہلے حصے کی یقینی چیمپیئن ہے۔

https://p.dw.com/p/QUka
تصویر: dapd

بنڈس لیگا کے سولہویں میچ ڈے کی شروعات آج ہوں گی۔ اس مناسبت سے دس دسمبر کو صرف ایک میچ شیڈیول ہے۔ یہ میچ شٹٹ گارٹ اور ہینوور کی ٹیمیں کھیلیں گی۔ کل گیارہ دسمبر بروز ہفتہ، کل چھ میچ اور بارہ دسمبر کو مزید دو میچوں کے مکمل ہونے پرسولہویں میچ ڈے کی تکمیل ہو جائے گی۔ اگلے ہفتے جب سترہواں میچ ڈے اتوار ، انیس دسمبر کے روز مکمل ہو گا تو بنڈس لیگا میں تقریباً پچیس دن کی تعطیلات ہو جائیں گی۔

ان تعطیلات کے موقع پر جو ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ مقام پر ہوگی وہ پہلے حصے کی چیمپیئن قرار پائے گی۔ دو تین سال قبل ہوفن ہائیم کلب نے پہلے حصے میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن دوسرے ہاف میں وہ اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکی تھی اور انجام کار وہ چیمپیئن شپ جیتنے میں بھی ناکام رہی تھی۔ ڈورٹمنڈ کلب اب یقینی طور پر پہلے حصے کی ونر کے طور ابھر کر سامنے آ گئی ہے۔ دونوں میچ ڈے میں جیت نہ ملنے پر بھی اس سے کوئی اور کلب یہ اعزاز چھین نہیں سکتا۔ موجودہ پرفارمنس کی وجہ سے ڈورٹمنڈ اور مائنز کی ٹیمیں اگلی چیمپیئنز لیگ کے لئے بھی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ڈورٹمنڈ کلب کی قریب ترین ٹیم مائنز کی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد تیس ہے۔ دونوں کے درمیان دس پوائنٹس کا فرق ہے جو بہت ہی زیادہ ہے۔ سولہویں اور سترہویں میچ ڈے کے دوران مائنز اور لیورکوزن کے درمیان دوسری پوزیشن کے لئے جدوجہد یقینی طور پر ہو سکتی ہے۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم اگر سولہویں اور سترہویں میچ ڈے میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو اگلے ماہ دوسرے حصے میں وہ بہت ہی اعتماد اور یقین کے ساتھ چیمپیئن شپ کے حصول کی کوششوں کا آغاز کر سکتی ہے۔

Flash-Galerie Fussball 1. Bundesliga 15. Spieltag 1. FC Nuremberg-Borussia Dortmund
ڈورٹمنڈ کی ٹیم گراؤنڈ میڈںتصویر: dapd

بنڈس لیگا میں دو ٹیموں، شالکے اور بائرن میونخ کی کارکردگی بظاہر ابھی تک مناسب نہیں لیکن چیمپیئنز لیگ میں یہی دونوں ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔ پری کوارٹر فائنل سٹیج سے چیمپیئيز لیگ میں ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہو جاتا ہے۔ جو ٹیم جیتی وہ اگلے مرحلے میں اور جو ہاری وہ باہر ہوتی جائے گی۔ بنڈس لیگا میں سردست شالکے تنزلی کے دائرے سے باہر آ چکی ہے۔ دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ بنڈس لیگا میں پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر ہے جب کہ شالکے پندرہویں مقام پر ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید