1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا : بلآخر ڈورٹمنڈ کو شکست ہوگئی

19 دسمبر 2010

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے 17ویں میچ ڈے میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے لیگ کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/Qfiq
تصویر: picture-alliance / GES-Sportfoto

اس شکست کے باوجود ڈورٹمنڈ کی ٹیم لیگ میں بدستور سرفہرست ہے تاہم فرینکفرٹ کی اس کامیابی نے لیگ میں دوسری اور تیسری پوزیشن میں ردوبدل کر دیا ہے۔

Fußball Bundesliga 17. Spieltag Eintracht Frankfurt - Borussia Dortmund
میچ کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/dpa

ڈورٹمنڈ کے خلاف کھیلے گئے اس میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے اختتام سے صرف تین منٹ قبل فرینکفرٹ کی طرف سے Theofanis Gekas نے کیا۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے اس سے قبل کھیلے گئے اپنے 16 میں 14 میچوں میں فتح حاصل کی، صرف ایک میچ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا تھا۔ موسم سرما کی بریک سے قبل ڈورٹمنڈ کی ٹیم صرف ایک پوائنٹ کی متلاشی تھی، جس کے ذریعے وہ بنڈس لیگا میں بائرن میونخ کے ایک سیزن کے پہلے سیشن میں 44 پوائنٹس کا ریکارڈ برابر کر سکتی تھی۔ بائرن میونخ نے سن 2005-06 کے بنڈس لیگا سیزن کے ایک سیشن میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ڈورٹمنڈ کی ٹیم اگر یہ میچ برابر بھی کر دیتی، تو وہ یہ ریکارڈ برابر کر سکتی تھی کیونکہ اس کے 43 پوائنٹس تھے تاہم ڈورٹمنڈ کی ٹیم موسم سرما کے بریک سے قبل دیگر ٹیموں کے خلاف پوائنٹس کے اعتبار سے بڑی سبقت کا ریکارڈ حاصل کر چکی ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں نیومبرگ نے ہینوور کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں مائنز نے سینٹ پاؤلی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ شالکے کا سامنا کرنے والی کولون کی ٹیم تین صفر سے شکست سے دوچار ہوئی جبکہ وولفس برگ اور ہوفن ہائم کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ ہفتے ہی کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں کائزرزلاؤٹرن نے بریمن کو دو ایک سے ہرا دیا۔

Flash-Galerie Fußball Bundesliga 17. Spieltag Eintracht Frankfurt - Borussia Dortmund
ڈورٹمنڈ کی ٹیم اس شکست کے باوجود پہلی پوزیشن پر ہےتصویر: picture-alliance/dpa

آج اتوار کے روز شٹٹ گارٹ کی ٹیم دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کے مدمقابل آ رہی ہے جبکہ ایک اور میچ میں لیورکوزن کی ٹیم فرائی برگ کا سامنا کر رہی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر 43 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ڈورٹمنڈ کی ٹیم ہے جبکہ مائنز کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ اب دوسری پوزیشن پر ہے۔ لیورکوزن کی ٹیم کے 32 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسری پوزیشن پر ہے۔ اگر لیورکوزن آج اتوار کو فرائی برگ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی، تو وہ ایک مرتبہ پھر دوسری پوزیشن پر آجائے گی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید