ایک امام اور ایک ربی برلن میں اپنی اپنی مذہبی برادری کے زخم بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سات اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد جرمنی میں برلن کا علاقہ نوئے کؤلن فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کا مرکز رہا ہے۔ ایسے میں دو مذہبی رہنماؤں کے درمیان دوستی کیا یہاں موجود کشیدگی میں کمی لا سکتی ہے؟