برلن میں بین الاقوامی ادبی میلہ جاری
جرمن دارالحکومت برلن میں بین الاقوامی ادبی میلہ جاری ہے۔ اس میلے کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
برلن ادبی میلہ
برلن میں سترواں بین الاقوامی ادبی میلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس میلے میں اسٹریٹ تھیٹر بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔
میلہ یا جامعہ؟
یہ فیسٹیول ایک یونیورسٹی کے مانندہے۔ جہاں آپ دنیا کی حقائق پر مبنی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جو شاید تاریخی کتابوں میں یا جریدوں میں نہیں مل سکتی۔
ادب کے شائقین
ادب کے شائقین اس میلے میں شریک ہیں، جہاں انہیں مختلف لکھاریوں کی کتب دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
مختلف زبانیں
فیسٹیول کے آغاز میں فلم دکھائی گئی جس میں عالمی انسانی حقوق کے اعلامیہ کو 29 نامور ادیب و فنکاروں نے اپنی مادری ذبان میں پڑھے۔
جذباتی دور میں خوف
ترک ناول نگار کا پرجوش تقریر میں کہنا تھا کہ ہم ایک جذباتی دور میں رہتے ہیں جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے خوف آتا ہے۔
آمروں کے خلاف لکھنے والی ترک لکھاری
عوام پرست اور آمروں کے خلاف ہمدردی اور تخیل کے ساتھ ترک ناول نگار ایلِف شفق نے بین الاقوامی ادبی میلہ برلن کا افتتاح کیا۔
تین سو مصنفین میلے میں
سترواں انٹرنیسشنل لٹریچر فیسٹیول برلن میں چالیس ممالک سے 300 مصنفین کے ساتھ (Haus der Festspiele) میں منایا جارہا ہے-