بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں انسداد دہشت گردی کے لیے مارا گیا ایک چھاپہ جھڑپ کی شکل اختیار کر گیا۔ اس کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بیلجیم اور فرانس کی سکیورٹی فورسز گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں ہوئے حملوں کی مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہی ہیں۔