1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بد عنوان عناصر حکمران بن کر مسلط ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان

رپورٹ: رفعت سعید، کراچی، ادارت، شامل شمس24 جولائی 2009

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ بیوروکریسی کو حاصل لا محدود اختیارات بدعنوانی کی بڑی وجہ ہے اور بد عنوانی کو ختم کرنے کےلئے بے رحم احتساب نہایت ضروری ہے۔

https://p.dw.com/p/Iwbj

اس موقع پر ڈاکٹر سڈل نے کہا کہ ملک میں حقیقی بد عنوانی پیش کردہ اعداد و شمار سے کئی زیادہ ہے۔

سیمینار کا انعقاد کرنے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پاکستان میں چئیر مین عادل جیلانی نے ڈوئچے ویلے کو دییے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سرکاری اداروں میں کرپشن ماضی کی نسبت چار گنا بڑھ گئی ہے۔

Jahresrückblick 2008 International August Pakistan Präsident Pervez Musharraf tritt zurück
بدعنوان عناصر این آر او کے ذریعے’ پاک‘ ہو کر بطور حکمران پاکستانی قوم پر مسلط ہو چکے ہیں، عادل جیلانی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنلتصویر: AP

سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے عادل جیلانی نے بتایا کہ کرپشن کے دو اہم رکن ہیں: ایک سرکاری افسران اور دوسرا پرائیویٹ سیکٹر ، لہٰذا انہوں نے اس سیمینار کے ذریعے وفاقی ٹیکس محتسب اور پرائیویٹ سیکٹر کے تاجر اور صنعت کاروں کو باہم مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کا فراہم کیا جو خاصہ معاملوماتی تھا۔

عادل جیلانی نے بتایا کہ ملک میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کے بڑھنے کی بڑی وجہ اعلیٰ عہدوں پر سیاسی سفارش پر تقرریاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب رشوت کی سطح لاکھوں روپے سے بڑھ کر کر وڑوں روپے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر این آر او کے ذریعے’ پاک‘ ہو کر بطور حکمران پاکستانی قوم پر مسلط ہو چکے ہیں بلکہ وزارت داخلہ کا قلم دان ایسے لوگوں کے پاس ہے جو قومی دولت لوٹ کر دس سال قبل فرار ہو گئے تھے۔

Pakistan Präsident Asif Ali Zardari vereidigt
صدر آصف علی زرداری محتاط طریقے سے اب بھی دوستوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، ناقدین کی رائےتصویر: AP

عادل جیلانی نے کہا کہ حکومت میں موجو د بعض عناصر اب بھی وہی کام کر رہے ہیں، لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، عام آدمی کی مسائل پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اسٹیل کی پیداوار میں کمی اور خام مال کی خریداری میں کروڑوں روپے کے خردبرد منظر عام پر آئی ہے جب کہ سرکاری ملازمتوں کے حصول اور ٹیکس جمع کرنے والے اداروں میں بھاری رشوتوں کی طلبی کے حوالے سے خبریں بھی سامنے آرہی ہیں لیکن تاحال حکومت کی طرف سے مکمل خاموشی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چئیرمین عادل جیلانی کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی ان معاملات کو اعلیٰ عدالتوں تک لے جا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو حکومت مشکل صورتحال سے دوچار ہو سکتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے بقول وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنی ساکھ بچانے کےلئے میڈیا کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ ان کے بعض قریبی عزیز و اقارب کلیدی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ناقدین کے بقول صدر آصف علی زرداری محتاط طریقے سے اب بھی دوستوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔