افغانستان کا شمار ایسے ملکوں میں ہوتا ہے، جہاں جنگ تو ختم ہو چکی ہے لیکن وہاں باقی رہ جانے والی بارودی سرنگوں اور باردوی مواد کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس اس گولہ بارود کی وجہ سے تقریباً نو سو افراد ہلاک یا زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔