ہسپانوی شہر بارسلونا میں منعقد ہوئے سالانہ گرک فیسٹیول میں اس مرتبہ پاکستانی رنگ کی جھلک اور اردو زبان کی گونج بھی سنائی دی۔ اس فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق تارکین وطن کی زبان و ثقافت کا تحفظ ان کی ترجیحات میں ہے۔ گرک فیسٹیول کی انتظامیہ اور بلدیہ بارسلونا ثقافتی انضمام کے لیے کوشاں ہے۔ بارسلونا سے حافظ احمد کی رپورٹ