ایکسپو پاکستان 2015
ایکسپو پاکستان کو ملک کا سب سے بڑا تجارتی میلہ قرار دیا جاتا ہے۔ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مطابق اس سالانہ میلے کے دوران پاکستانی معیشت کو ایک بلین امریکی ڈالرز سے زائد کا فائدہ ہوتا ہے۔
پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی میلہ
کراچی ایکسپو سینٹر میں ملک کی سب سے بڑی اور اہم تجارتی نمائش ایکسپو پاکستان 2015ء جاری ہے۔ 26 فروری سے شروع ہونے والا یہ تجارتی میلہ یکم مارچ کی شام تک جاری رہے گا۔
اہم ترین سالانہ معاشی سرگرمی
ایکسپو پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹڈاپ)، وفاق ایوان صعنت و تجارت کے باہم اشتراک سے گزشتہ کئی برسوں سے باقاعدگی کے منعقدکی جارہی ہے۔
بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت
نمائش میں 70 ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد غیرملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ نمائش کے چاروں دنوں کے دوران ٹریڈ وزیٹرز کی کُل تعداد 30 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔
17 ممالک کی مصنوعات شریک
ایکسپو پاکستان 2015ء میں میں 17 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں جبکہ انڈونیشیا ایکسپو پاکستان میں پہلی بار شریک ہوا ہے۔
ملبوسات کی نمائش کےلیے فیش شو
ایکسپو پاکستان 2015ء کے دوران فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک کے مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیے گئے۔
ابتدائی دو دن تجارتی وفود کے لیے
ایکسپو پاکستان 2015ء کے ابتدائی دو دن یعنی 26 اور 27 فروری محض تجارتی وفود کے لیے وقف کیے گئے تھے۔ جبکہ آخر دو دن عوام کے لیے بھی اس ایکسپو کے دروازے کھو دیے گئے۔
تاجروں کے علاوہ عوام کی توجہ
چار روزہ سالانہ نمائش میں اسٹالز کی مجموعی تعداد 350 سے زائد ہے جو ملکی اور غیر ملکوں تاجروں کے علاوہ عوام کی بھی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیے ہوئے ہے۔
پاکستانی جیم اینڈ جیولری دلچسپی کی حامل
نمائش کے دوران پاکستانی جیم اینڈ جیولری کے خصوصی پویلین میں تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی۔ 30 کمپنیوں کے اسٹالز پر دیدہ زیب پاکستانی سونے چاندی کے زیورات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ایک ارب ڈالرز سے زائد آرڈرز کی توقع
ایکسپو پاکستان 2015ء کے منتظمین کو توقع ہے کہ اس چار روزہ نمائش کے دوران پاکستانی کمپنیوں کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے برآمدی آرڈر ملیں گے۔
ہنر مندوں کے لیے خصوصی ڈسپلے
پاکستانی ہنرمندوں بالخصوص دستکاروں کی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا ہے جسے بے انتہا پزیرائی ملی ہے۔
پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اسٹالز
ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر گارمنٹس، کھیلوں کے سامان، جراحی کے آلات، لائٹ انجینئرنگ، فروٹ اینڈ ویجیٹبل، جیم اینڈ جیولری اورہینڈی کرافٹ کے اسٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔