ایرانی پارلیمان اور خمینی کے مقبرے میں فائرنگ، دو ہلاک
7 جون 2017ایرانی سرکاری براڈ کاسٹر پریس ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران میں واقع ملکی پارلیمان میں فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد تین ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ISNA اور فارس کے مطابق تین افراد کو گولی لگیجن میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ ISNA کے مطابق تہران پارلیمان کمپلکس میں فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوا۔
پارلیمان کے ایک رُکن نے ریاستی براڈ کاسٹر IRIB کو بتایا کہ پارلیمان کے کمپلیکس کے اندر تین مسلح افراد موجود ہیں جن کے پاس رائفلیں اور پستول ہیں۔
آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر بھی فائرنگ
اس کے علاوہ ایرانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق تہران کے جنوبی حصے میں موجود ایرانی انقلابی کے سربراہ آیت اللہ خمینی کے مزار میں بھی ایک شخص نے فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ISNA کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک مالی ہلاک ہوا۔
ان دونوں واقعات کے بارے میں مزید اطلاعات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔