جرمن پارلیمان نے انگیلا میرکل کو چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ ایوان زیریں میں ہونے والی رائے شماری میں میرکل کے حق میں 364 ووٹ پڑے جبکہ 315 ممبران نے ان کی مخالفت کی۔ چانسلر میرکل کی نئی کابینہ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ’ایس پی ڈی‘ کے چھ وزراء، کرسچن ڈیموکریٹک یونین 'سی ڈی یو' کے پانچ اور کرسچن سوشلسٹ یونین 'سی ایس یو' کے تین وزراء شامل ہیں.