1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستانڈونیشیا

انڈونیشیا 2024ء کے انتخابات : پرابوو سوبیانتو زیادہ مقبول

14 فروری 2024

انڈونیشیا میں بُدھ کے روز ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ بند ہوگئی ہے نتائج کے اعلان کے بعد دنیا کے اس سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک میں ایک دہائی میں پہلی تبدیلی قیادت متوقع ہے۔

https://p.dw.com/p/4cNu6
Indonesien Surakarta | Stimmabgabe Präsidentschaftswahl und Parlamentswahl
تصویر: WILLY KURNIAWAN/REUTERS

انڈونیشیا کے باشندوں نے بدھ چودہ فروری کو ایک نئے صدر، نائب صدر اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ مقامی قانون ساز اداروں کے لیے ووٹ دیے اور انڈونیشیا دوران انتخابات کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ابتدائی اور غیر سرکاری نتائج بدھ کی شام تک متوقع ہیں۔ جس کے بعد صدر جوکو ویدودو کے جانشین کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔  فیورٹ یا پسندیدہ امیدوار کے طور پر وزیر دفاع  ''پرابوو سوبیانتو‘‘ کا نام سامنے آ رہا ہے جنہوں نے اسپیشل فورسز میں کمانڈر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ دو حالیہ سروے نے بھی یہ پیش گوئی  کی ہے کہ پرابوو  اکثریت حاصل کر لیں گے اور صدارتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں جانے سے بچ جائیں گے۔ گرچہ وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو کے بارے میں ان کے  انسانی حقوق سے متعلق ریکارڈ  پر خدشات پائے جاتے ہیں اس کے باوجود جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت کی قیادت کرنے کے لیے انتخابات کے نتائج میں سب سے آگے نظر آ رہے ہیں۔

جکارتہ: کچی آبادیوں میں بسنے والے بچوں کے لیے تعلیم

 رائے شماری سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ  سوبیانتو جو ایک نسل پہلے سہارتو آمریت کے دوران   ایک  فوجی سربراہ رہ چُکے ہیں اکثریت حاصل کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے مقبول صدر جوکو ویدودو کی جگہ لیں گے۔  تاہم مبصرین کا دعویٰ ہے کہ سوبیانتوکی انتخابی مہم کی بالواسطہ طور پر حمایت کی گئی ہے۔ 72 سالہ سوبیانتو نے اپنی انتخابی مہم میں مستحکم اقتصادی ترقی کی ان پالیسیوں کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا جنہیں ویدودو نے متعارف کروایا تھا۔ یاد رہے کہ ویدودو جنہوں نے انڈونیشیا کو ایک مستحکم اقتصادی قوت بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے، اپنی صدارتی آئینی مدت کی حدِ آخر یعنی دو صدارتی مدتیں پوری کر چُکے ہیں۔

Indonesien Timika | Auszählung Präsidentschaftswahl und Parlamentswahl
موجودہ صدر جوکو ویدودو کی جگہ صدر بننے کے لیے تین امیدوارتصویر: Adek Berry/AFP/Getty Images

ووٹروں کی تعداد اور ووٹنگ کا عمل

دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں بُدھ کو ایک وسیع انتخابی عمل مکمل ہوا۔ دو ہزار تیئیس کے اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا کی آبادی 277 ملین سے زائد ہے۔ ان میں سے 204 ملین باشندوں نے قریب 17 ہزار جزائر پر ووٹ ڈالنے کے لیے  اپنے ناموں کا اندراج کروایا تھا۔ ووٹرز تین ٹائم زونز میں پھیلے ہوئے تھے۔ مشرق میں پاپوا سے لے کر مغرب میں 5,000 کلومیٹر سے زیادہ دور سماٹرا کے سرے تک۔

انڈونیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام شدید متاثر

الیکشن کمیشن کے مطابق، رجسٹرڈ ووٹروں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے، جن میں سے تقریباً 55 فیصد کی عمریں 17 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ 

پورے انڈونیشیا میں پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7:00 بجے  پاپوا کے سب سے مشرقی علاقے  سے ہوا اور جنگل سے ڈھکے جزیرے سماٹرا میں ملک کے دوسرے سرے پر 01:00 بجے پولنگ بند ہوگئی۔ انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کے پاس 6 گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔ دارالحکومت جکارتا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کے باعث کچھ علاقوں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا اور پولنگ کا عمل رک گیا۔

صدارتی اُمیدوار کون کون؟

موجودہ صدر جوکو ویدودو کی جگہ صدر بننے کے لیے تین امیدوار دوڑ میں شامل تھے۔ گنجر پرانوو اور انیس باسویدان، دونوں ماضی میں اپنی ففٹیز میں گورنر رہ چُکے ہیں  اور پرابوو سوبیانتو، موجودہ وزیر دفاع ہیں۔

Indonesien Jakarta | Stimmabgabe Präsidentschaftswahl und Parlamentswahl
انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کے پاس 6 گھنٹے کا وقت ہوتاتصویر: Oscar Siagian/Getty Images

سوبیانتو 72 سالہ سابق آرمی اسپیشل فورس کمانڈر ہیں جو تیسری مرتبہ اعلیٰ عہدہ کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ 2014 ء اور 2019ء  میں جوکووی سے ہار گئے تھے۔

اس بار اپنے امکانات کو مستحکم کرنے کے لیے، سبیانتو نے صدر کے بے حد مقبول بیٹے جبران راکابومنگ راکا کو نائب صدر کے لیے اپنے ساتھی کے طور پر تیار کیا۔

انڈونیشیا میں سیکنڈ ہینڈ کپڑے حکومت کے لیے مسئلہ

اہم مسائل کیا ہیں؟

تینوں صدارتی امیدواروں نے جامع ترقی اور فلاح و بہبود پر ایک جیسے وعدے کیے ہیں۔

جوکووی کے دور کو تاہم ایک دہائی پر محیط  جنوب مشرقی ایشیا کی اس سب سے بڑی معیشت کے استحکام اور ترقی کے دور کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Indonesien Jakarta | Stimmabgabe Präsidentschaftswahl und Parlamentswahl
17 ہزار جزائر پر ووٹ ڈالے گئےتصویر: Oscar Siagian/Getty Images

اور تینوں دعویداروں نے اپنے بیشتر اقدامات کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے، بشمول کان کنی کو فروغ دینے، سماجی بہبود کو بڑھانے اور 32 بلین ڈالر کے تعمیراتی پروجیکٹ کو جاری رکھتے ہوئے نئے دارالحکومت کی تعمیر کو آگے بڑھانے۔

امیدواروں نے معاشی توسیع کے اہداف تک پہنچتے ہوئے لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم اس بات کی کوئی خاص تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ وہ ان مقاصد تک کیسے پہنچیں گے۔

تمام انڈونیشی شہری جن کی عمر 17 سال یا اس سے زیادہ ہے کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع میسر ہے۔

ک م/ ع ت(اے ایف پی ای)