1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر کا دورہ پیرس اہم کیوں؟ تین سوال، تین جواب

14 جولائی 2017

امریکی صدر ایک مرتبہ پھر یورپ کا دورہ کر رہے ہیں، اس مرتبہ وہ فرانس میں باستیِل ڈے کی تقریبات میں شرکت کی خاطر پیرس پہنچے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت بھی کی۔

https://p.dw.com/p/2gXEQ
Frankreich Nationalfeiertag in Paris | Trump & Macron
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Euler

سوال: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانس میں مصروفیات کیا ہیں؟

جواب: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ خصوصی طور پر باستیِل ڈے کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے ہی فرانس پہنچے ہیں۔ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ ایسے ایونٹس کے موقع پر عالمی رہنما اہم مسائل اور معاملات پر بھی گفتگو کرتے ہیں۔ باستیِل ڈے دراصل اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پہلی عالمی جنگ میں امریکی فوجی دستے باضابطہ طور پر شامل ہوئے تھے۔ اسی دن یعنی چودہ جولائی کو امریکی فوجی فرانسیسی سرزمین پر اترے تھے۔ اس ایونٹ کے مہمان خصوصی ٹرمپ نے ماکروں کے ساتھ اس دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی فوجی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

ٹرمپ پیرس پہنچ گئے

ٹرمپ کی مالیاتی پالیسیاں امریکی معیشت میں ’بے یقینی کی وجہ‘

روس کے ساتھ تعمیری انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ٹرمپ

سوال: اس کے علاوہ امریکی اور فرانسیسی صدور نے کن اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا؟

جواب: فرانسیسی صدر ماکروں نے جمعرات کی شام پیرس کے ایلیزے پیلس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں شامی بحران، روس کے ساتھ یورپی تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں اور یوکرائن کے بحران پر بھی گفتگو کی۔ بعد ازاں ماکروں نے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے شام میں قیام امن کی خاطر سیاسی روڈ میپ پر توجہ مرکوز رکھی۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے نیٹو رکن ممالک کو امریکا کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 اس دورے کے دوران امریکی صدر کے رویے میں ایک لچک نوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو اپنا اہم اتحادی قرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ اہم معاملات پر یورپ کے ساتھ ہے۔

فرانسیی صدر نے بھی کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود امریکا کے ساتھ ایسے دیگر معاملات میں تعاون جاری رہے گا، جن سے ان کے باہمی مفادات خطرے میں ہیں۔ ماکروں کا اشارہ دہشت گردی کے خلاف جاری بین الاقوامی جنگ کی طرف تھا۔

سوال: ایسی کوئی خاص پیشرفت، جس سے واضح ہو سکے کہ ٹرمپ کے رویے میں لچک دیکھی گئی؟

جواب: یورپی ممالک اور امریکی صدر کے مابین کئی معاملات پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے، جس میں آزاد تجارت اور تحفظ ماحول جیسے اہم امور بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران ٹرمپ نے امریکا کے پیرس ماحولیاتی ڈیل میں شامل رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب اپنے اس نئے دورہء یورپ کے دوران ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اس ڈیل کے بارے میں امریکی موقف میں تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔