1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں پانچ غیر ملکیوں پر فرد جرم

26 اکتوبر 2011

امریکی محکمہ انصاف کے افسران نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے چار اور ایک ایرانی باشندے پر بموں میں استعمال ہونے والا ریڈیو مواد ایران برآمد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/12z9Q
تصویر: AP

امریکی حکام نے دہشت گردی کے الزام میں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے چار افراد اور ایک ایرانی باشندے پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے عراق میں سڑک پر کیے جانے والے بم دھماکوں کے لیے استعمال کیے جانے والا ریڈیو مواد ایران برآمد کیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق عراق سے انہیں سولہ ریڈیو اینٹینے ملے ہیں جو کہ ان بموں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایرانی باشندہ مفرور ہے۔

فرد جرم کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اینٹینے امریکہ سے ایران برآمد کیے گئے۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے علاوہ اس فرد جرم میں سنگاپور کی چار کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Irak Bombenanschlag in Mosul
ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے عراق میں سڑک پر کیے جانے والے بم دھماکوں کے لیے استعمال کیے جانے والا ریڈیو مواد ایران برآمد کیا تھاتصویر: AP

امریکی افواج کے سابق سربراہ ایڈمیرل مائیک مولن نے جولائی کے مہینے میں کہا تھا کہ عراق میں ایران شیعہ عسکریت پسندوں کی امداد کر رہا ہے اور وہ انہیں جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کر رہا ہے، جو کہ امریکی فورسز کے خلاف استعمال کیے جا رہے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق امریکہ کوشش کر رہا ہے کہ ان افراد کو امریکہ بھیجا جا سکے جہاں ان پر کولمبیا ڈسٹرکٹ کی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکے۔ اس کے مطابق یہ کیس ثابت کرتا ہے کہ ایرانی نیٹ ورکس غیر قانونی طریقے سے امریکی ٹیکنالوجی ایران منتقل کر رہے ہیں۔ امریکی اٹارنی رونلڈ میخن کے مطابق ان افراد نے امریکی کمپنیوں کو دھوکہ دے کر پرزے خریدے تھے جنہیں عراق میں دہشت گردی کی کوششوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو امید ہے کہ سنگاپور اس سے اس کیس کے حوالے سے تعاون کرے گا۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں