1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا: عراقی مہاجر اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے پر مجرم قرار

صائمہ حیدر
18 اکتوبر 2016

امریکا میں سرکاری پراسیکیو‌ٹرز کا کہنا ہے کہ بطورِ پناہ گزین  ملک میں داخل ہونے والے ایک عراقی باشندےکو اسلامک اسٹیٹ کے لیے رضا کارانہ طور پر کام کرنے کی کوشش میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2RNOK
USA Houston Omar Faraj Saeed Al Hardan, mutmaßlicher IS-Unterstützer
وکلاء کا کہنا ہے کہ امریکا میں اپنے قیام کا زیادہ تر وقت ہیوسٹن میں گزارنے والے الہردان کو بیس سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/B. Levley
USA Houston Omar Faraj Saeed Al Hardan, mutmaßlicher IS-Unterstützer
وکلاء کا کہنا ہے کہ امریکا میں اپنے قیام کا زیادہ تر وقت ہیوسٹن میں گزارنے والے الہردان کو بیس سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہےتصویر: picture-alliance/AP Photo/B. Levley

امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ضلع میں اٹارنی آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہیوسٹن کی ایک عدالت نے چوبیس سالہ عمر فرج سعید الہردان کو عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کو مادی امداد فراہم کرنے کی کوشش پر مجرم قرار دیا ہے۔

 اٹارنی آفس کے بیان کے مطابق الہردان نے خود کو بھی اسلامک اسٹیٹ کے لیے بطورِ رضاکار پیش کیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ امریکا میں اپنے قیام کا زیادہ تر وقت ہیوسٹن میں گزارنے والے الہردان کو بیس سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 یہ کیس ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مہاجرین ، بالخصوص شامی پناہ گزینوں کو امریکا میں قبول کرنےکا معاملہ وجہِ تنازعہ بنا ہوا ہے۔ ڈیموکریٹک  پارٹی کی جانب سے صدارت کے عہدے کے لیے نامزد ہیلری کلنٹن مہاجرین کو لینے کے حق میں ہیں جبکہ ری پبلکنز کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس کے شدید مخالف ہیں۔

Mexiko Migranten Zug USA
یہ کیس ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان مہاجرین کو امریکا میں قبول کرنےکا معاملہ وجہِ تنازعہ بنا ہوا ہےتصویر: Getty Images/J. Moore

 امریکی سرکاری وکلاء کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الہردان کے بارے میں تحقیقات اُس وقت شروع کی گئی تھیں جب اُس نے سن دو ہزار چودہ میں کیلفورنیا کےایک شخص کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔ الہردان کے مطابق اُس شخص کے شامی شدت پسند گروہ النصرہ کے ساتھ روابط تھے۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار چودہ اور سن دو ہزار پندرہ میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ گفتگو کے مختلف ادوار میں الہردان نے بتایا تھا کہ اُس نے بیرونِ ملک سفر کا منصوبہ اسلامک اسٹیٹ کی مدد کرنے کی غرض سے بنایا تھا۔

 الہردان کی گرفتاری نے رواں برس جنوری میں اُس وقت ملکی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کر لی تھی جب ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹیکساس کے گورنر ڈین پیٹرک نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت شامی مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کرنی کی حامی ہے۔