متحدہ عرب امارات میں تائیکوانڈوکے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی آٹھ سالہ عائشہ ایاز واپس سوات میں اپنے آبائی علاقے میں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو میں عائشہ نے کہا، یہ انعام وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام کرتی ہیں۔ سوات سے عدنان باچا کی ویڈیو رپورٹ میں تفصیلات دیکھیے۔