افغانستان ميں معاشی تنگی کے باعث بيشتر کسان اب افيون کاشت کرنے کو ترجيح دے رہے ہيں۔ ايک وقت تھا کہ طالبان اس کے خلاف تھے ليکن گزشتہ بيس برسوں سے اور بالخصوص اب يہ ان کے ليے آمدنی کا اہم ذريعہ ہے۔ يہی وجہ ہے کہ منشيات کے حوالے سے ان کی پاليسياں نرم ہو چکی ہيں۔