افغانستان میں طالبان حکام نے پوست کی کاشت کے خاتمے کی مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد ملک میں وسیع پیمانے پر ہیروئین اور افیون کی پیداوار کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ اس دوران پوست کے کھیتوں کے بے بس مالکان مجبوراﹰ اپنی فصلوں کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان میں تیار کی جانے والی ہیروئین کا اسی فیصد وسطی ایشیا اور پاکستان کے ذریعے یورپ پہنچتا ہے۔