افغانستان میں 15 ملین سے زیادہ لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام پر انحصار کرتے تھے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث بڑے پیمانے پر امدادی کاموں کو روک دیا گیا ہے یا محدود کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں کئی لوگ بھوک سے دوچار ہیں اور شدید سرد موسم کی آمد آمد ہے