افغان صدر کی جرمن چانسلر سے ملاقات
19 مارچ 2007اشتہار
افغانستان کو ابھی ایک لمبے عرصے تک غیر ملکی امداد پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔افغان صدر حامد کرزئی اپنے جرمنی کے دورے میں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان قائم کرنے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ جرمن چانسلر آنگیلامیرکل نے عراق میں دو جرمنوں کے اغوا کے حوالے سے صدر کرزئی سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں ایک ہنگامی کمیٹی تشکیل دی ہے اور وہ بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی دہشت گردوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گا۔