1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اتحاد ٹوٹنے کا دکھ ہے:آصف علی زرداری

25 اگست 2008

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں اتحاد ٹوٹنے کا بہت افسوس ہے

https://p.dw.com/p/F4f5
تصویر: AP

آصف علی زرداری نےمسلم لیگ ن کی حکمران اتحاد سے علیحدگی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا :’’میں نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر اپنے فیصلےپرنظرثانی کریں۔‘‘ انہوں نے مذیدکہا کہ ایک آمر کو ہٹانے میں نواز شریف ان کے ساتھ ساتھ تھے۔ انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ معاہدے پر ان کے دستخط موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر فیصلوں کو کئی بار تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر نوازشریف کو کسی بات سے دکھ پہنچا ہے تو اس پر وہ معذرت چاہتے ہیں۔