1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آپ شامی مہاجر ہیں یا نہیں، سافٹ ویئر بتا دے گا

صائمہ حیدر
17 مارچ 2017

جرمن حکومت اُس سافٹ ویئرکو ٹيسٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو فوری طور پر کسی بھی مہاجر کے لہجے کو خود کار طریقے سے جانچ کر یہ بتا سکتا ہے کہ متعلقہ پناہ گزین کا تعلق کس ملک سے ہے۔

https://p.dw.com/p/2ZRZ3
Syrien Flüchtlinge Griechenland
تصویر: Reuters/Y. Behrakis

جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے مہاجرت اور پناہ گزين نے جرمن اخبار ڈی ویلٹ‘ میں اس حوالے سے شائع ہوئی ایک رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیا سافٹ ویئر کسی شخص کی ذاتی شناخت کی توثیق کے لیے استعمال ہونے والے طریقوں کی تکمیل کرے گا۔

خاتون ترجمان آندریا برنکمين نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ کسی بھی حتمی فیصلے تک پہنچنے سے قبل سرکاری عہدیدار اب بھی  تارکِ وطن کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات سمیت ماہرین کی رائے پر انحصار کریں گے۔

 جرمن حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ مہاجرین پناہ ملنے کے امکانات زیادہ ہونے کی امید میں خود کو شام کا باشندہ ظاہر کرتے ہیں۔ گزشتہ برس جرمنی میں 1،405 افراد کے لب و لہجے کا تجزیہ کیا گیا جبکہ سن 2015 میں یہ تعداد 431 تھی۔