زرعی پیداوار اور دیگر مصنوعات پر سرکاری اعانتوں اور محصولات میں کمی کے موضوع پر جنی وا میں عالمی تجارتی تنظیم WTO کا ایک اجلاس امیر صنعتی ملکوں اور غریب ترقی پذیر ملکوں کے درمیان اختلافات کے بعد ناکام ہو کر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ بھارتی وفد اِس اجلاس سے احتجاجاً واک آﺅٹ کر کے واپس نئی دہلی پہنچ گیا ہے، جہاں اِس وفد کے مَوقِف کا اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔