یونانی پولیس نے 100 پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا
22 ستمبر 2018یونانی دارالحکومت ایتھنز میں پولیس نے بتایا ہے کہ بروز جمعہ ایک سو سے زائد پناہ گزین گرفتار کیے گئے ہیں، جو چھ مشتبہ انسانون کے اسمگلر وں کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے یہ اسمگلر پناہ گزینوں کو غیرقانونی طور پر اٹلی اور وسطی یورپ پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
رواں برس 520 افغان مہاجر یورپ بدر کیے گئے
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یونانی حکام نے مزید بتایا کہ مغربی یونان میں واقع ساحلی شہر پاتراس کے قریب ایک کشتی میں سے 57 تارکین وطن افراد کو روکا گیا۔ ان افراد کی غیر قانونی منتقلی کے سلسلے میں یوکرائن کے تین شہریوں کو بھی کشتی سے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب شمالی یونان میں بھی ایسے تین مشتبہ اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ ٹرک کے ذریعے مزید 57 مہاجرین کو غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
یونانی جزائر پر مہاجر بچوں کی تعداد اور مشکلات دونوں بڑھ گئے
یونان پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے یہ تارکین وطن دریائے ایورو پار کر کے ترکی کے راستے یورپ پہنچے تھے۔ حکام کے مطابق یونان میں ان مہاجرین کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ یونانی ساحلی حفاظت کے ایک اہلکار نے ’ڈی پی اے‘ کو بتایا کہ، یہ تارکین وطن نہیں چاہتے کہ انہیں جرمن حکام واپس یونان منتقل کریں، اس لیے وہ اپنی انگلیوں کے نشان یورپی ڈیٹا بینک (Eurodac) میں شامل کروانے سے بچنے کے لیے خود کو یونان میں رجسٹر نہیں کرواتے۔
ع آ/ ع ب (ڈی پی اے)