1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چارسدہ میں دہشت گردانہ حملہ

عاطف بلوچ، روئٹرز
21 فروری 2017

پاکستان کے شمال مغربی علاقے چارسدہ میں منگل کے روز ایک مقامی عدالت کے باہر پہلے مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جب کہ بعد میں ایک بڑا دھماکا سنا گیا۔

https://p.dw.com/p/2Xx2E
Pakistan Shabqadar Anschlagopfer auf Liege
تصویر: picture-alliance/dpa/A. Arbab

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک یا دو مسلح حملہ آوروں نے عدالت کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر داخل ہونے سے روکا، جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔

مقامی پولیس افسر سجاد خان نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک یا دو حملہ آور ملوث تھے، تاہم بعد میں شدید نوعیت کا ایک دھماکا ہوا۔ فی الحال اس دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوئی ہیں۔

ایک سینیئر حکومتی افسر نے کہا ہے کہ اس واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے، جب کہ کئی افراد ممکنہ طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ چارسدہ ضلعے کے ٹنگی نامی علاقے میں پیش آیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے اندر پاکستان میں متعدد مقامات پر خودکش بم حملے ہوئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر سو افراد ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے سب سے خون ریز واقعہ جنوبی صوبہ سندھ کے علاقے سیہون کی مشہور درگاہ میں پیش آیا، جہاں ایک خودکش بمبار نے زائرین کے درمیان خود کو اڑا دیا۔ اس واقعے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔