1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان

28 مئی 2024

یوم تکبیر اسی روز منایا جاتا ہے جب سن 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے۔ وزیر اعظم شہبار شریف کے مطابق یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں قومی اتحاد کی یاد دہانی کراتا ہے۔

https://p.dw.com/p/4gMAa
پاکستان کا جوہری پروگرام
پاکستان نے 28 مئی 1998  کو بلوچستان کے علاقے چاغی کی پہاڑیوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے اور اسی تاریخی دن کویوم تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہےتصویر: Getty Images/AFP/J. Samad

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دفتر سے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی منگل کے روز یوم تکبیر کی مناسبت سے پورے ملک میں سرکاری چھٹی رہے گی۔ واضح رہے کہ اس تاریخ کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے اعزاز میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔

ایٹمی دھماکوں کی سترہویں سالگرہ پر بلوچستان میں یومِ سیاہ

تعطیل کا یہ اعلان ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جسے کابینہ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

غربت کے مارے پاکستان میں ایٹم بم کی خوشیاں

پاکستان نے 28 مئی 1998  کو بلوچستان کے علاقے چاغی کی پہاڑیوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے تھے اور اسی تاریخی دن کو اس تصور کے ساتھ یوم تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے کہ اس کامیابی کے ساتھ ہی ''پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔''

پاکستان کے ایٹمی دھماکے، کتنا فائدہ کتنا نقصان

شہباز شریف نے اس موقع پر کیا کہا؟

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ''ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن۔۔۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے26 سال مکمل۔۔۔ملک بھر میں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔''

پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے نگران جنرل کا پہلا انٹرویو

اس موقع پر انہوں نے حزب اختلاف پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا، ''وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کا اعلان۔۔۔ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔۔۔ نو مئی جیسے واقعات اور انتشار پسند عناصر کو ناکام بنائیں گے۔''

ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ''یوم تکبیر یہ یاد دلاتا ہے کہ کس طرح پوری پاکستانی قوم اس روز ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے متحد ہوئی۔''

انہوں نے کہا کہ سن 1998 کے دن قوم نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی بیرونی دباؤ کے سامنے نہ جھک کر ملکی سالمیت اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ''ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی اور دفاعی قوتیں اس دن قومی پرچم کے نیچے متحد تھیں۔''

ڈاکٹر قدیر کا اپنے خلاف پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ، رائے عامہ منقسم

شہباز شریف نے کہا کہ ''آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ملک کو خطرے میں ڈالنے والے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔''

نواز شریف، ذوالفقار بھٹو کو خراج تحسین

شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن بھی ہے۔

پاکستانی ایٹمی پروگرام، سی آئی اے کی خفیہ فائلوں میں انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو اور ان سائنسدانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔''

جوہری پروگرام سےمتعلق خبریں ’بے بنیاد اور لغو‘ ہیں، پاکستان

انہوں نے کہا کہ ''آئیے اس دن یہ عہد کریں کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف بیرونی دشمنوں بلکہ مقامی عناصر کے ان تمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے، جو کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کے درپے ہیں، جیسے نو مئی جیسے بدنیتی پر مبنی اقدامات۔''

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں خصوصی تقریبات

یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جہاں مقررین یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ کی یاد میں کشمیر کے تاریخی پس منظر کو یاد کریں گے۔

پاکستانی کشمیر میں ن لیگ کے صدر شاہ غلام قادر نے پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خطے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات کا

 اہتمام کریں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں اس موقع کی مناسبت سے درجنوں تقریبات منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

ایٹمی طاقتوں کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی