ٹینس کی عالمی رینکنگ
10 نومبر 2008تاہم نادال ڈیوس کپ نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ وہ گھٹنے چوٹ کے سبب زخمی ہیں۔ یہ فائنل اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان 21 تا23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ نادال کی عدم موجودگی میں اسپین کے لئے یہ مقابلہ جیتنا مشکل ہوگا۔
ادھر ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے سال رواں کے خاتمے پر جاری ہونے والی ٹینس کی دس بہترین خواتین کھلاڑیوں کی درجہ بندی فہرست کچھ یوں ہے۔
سربیاء کی Jelena Jankovic چار ہزار سات سو دس پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ امریکہ کی کھلاڑی Serena Williams تین ہزار آٹھ سو سرسٹھ پوائنٹس کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر اور انکی دوسری بہن Venus Williamجو پہلے آٹھویں پوزیشن پر تھیں اب چھٹے درجے پر پہنچ گئی ہیں۔
دسویں نمبر پر پولینڈ کی کھلاڑی Angesizka Radwanska ہیں۔ جن کے پوائنٹس کی تعداد ہے2286 ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹن ٹینس کھلاڑیوں میں روس کی پانچ خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔