1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ پیرس پہنچ گئے

William Yang/ بینش جاوید خبر رساں ادارے
13 جولائی 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے ہیں۔ وہ فرانس کے قومی دن کے موقع پر ’باستی ڈے‘ پریڈ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے اعزازی مہمان ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/2gSUX
Frankreich Ankunft US-Präsident Donald Trump & Melania Trump
تصویر: Reuters/K. Lamarque

امریکا کی فرانس کے ساتھ پہلی عالمی جنگ میں شرکت کو 100 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے ہونے والی سالانہ پریڈ میں اس مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ کل جمعے کے روز ہونے والی اس پریڈ میں ایک امریکی فوجی دستہ بھی شریک ہو گا۔

ٹرمپ آج ایفل ٹاور پر واقع ریسٹورنٹ میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں متوقع طور پر اپنے اعزازی مہمان کو پہلی عالمی جنگ میں فرانسیسی فوج کے کمانڈر مارشل فرڈینوں فوش اور نپولین بونا پارٹ کے مقبروں پر بھی لے جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپ کا یہ دوسرا دوسرا ایک ایسے موقع پر عمل میں آیا ہے جب ان کی صدارتی انتخابات کے لیے مہم کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہیں اور جس کی وجہ سے وہ دباؤ میں ہیں۔ ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے رواں ہفتے  ایک ایسی روسی وکیل سے ملاقات کے انتظامات سے متعلق متعدد ای میلز عام کی تھیں، جس کا بظاہر دعویٰ تھا کہ اس کے پاس ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن کی مہم کو نقصان پہنچانے والی معلومات ہیں۔

ڈی پی اے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شامی تنازعے سمیت متعدد سکیورٹی معاملات پر بات چیت ہو گی۔ اس کے علاوہ افریقہ کے ساحل ریجن کی صورتحال پر بھی بات ہو گی جہاں فرانسیسی دستے مسلم شدت پسند گروپوں کے خلاف لڑائی میں مقامی فورسز کی مدد کر رہی ہیں۔ ڈی پی اے کے مطابق یہ ایسے معاملات ہیں جن پر دونوں رہنما مِل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ حالانکہ ٹرمپ کی طرف سے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے نکلنے کے بعد ٹرمپ اور ماکروں سمیت یورپی رہنماؤں میں واضح اختلاف رائے موجود ہے۔

ٹرمپ اور پوٹن کا مصافحہ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید