1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ندال پھر سے عالمی نمبر ایک

عابد حسین
19 اگست 2017

رافائل ندال پیر اکیس اگست کو پھر سے عالمی نمبر ایک بن جائیں گے۔ وہ اس منصب پر تین برسوں کے بعد فائز ہوں گے۔ ندال نے بارسلونا حملے کے تناظر میں عالمی نمبر ایک بننے پر زیادہ مسرت کا اظہار نہیں کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2iUnR
Wimbledon Championships 2017 | Rafael Nadal, Spanien
تصویر: Reuters/T. Melville

ٹینس کے کھیل میں ہر پیر کے روز مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔ بعض اوقات اس کا تعین ایک ہفتہ قبل ہو جاتا ہے۔ پیر اکیس اگست کو جاری ہونے والی مردوں کی عالمی درجہ بندی میں یقینی طور پر رافائل ندال کو عالمی نمبر ایک ہونے کی پوزیشن مل جائے گی۔ انہیں یہ مقام تین برس بعد حاصل ہو رہا ہے۔ خواتین کی عالمی رینکنگ میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلِشکووا عالمی نمبر ایک ہوں گی۔

راجر فیڈرر آٹھویں مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی

ریکارڈ: ندال دس بار فرنچ اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ژیلینا اوسٹاپینکو نے حیران کر دیا

سیرینا ولیمز کی آسٹریلین اوپن میں ریکارڈ ساز کامیابی

عالمی نمبر ایک کا اعزاز ملنے پر دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں افسردگی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس اسٹار ندال نے گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔ ٹینس اسٹار نے ان حملوں کو اسپین کے لیے ایک بڑی ٹریجڈی قرار دیا۔ ندال کے مطابق ان حملوں اور ہلاکتوں سے سارے اسپین کے لوگ افسردہ و رنجیدہ ہیں۔

French Open 2017 | Karolina Pliskova vs. Simona Halep
کیرولینا پلشکووا: خواتین کی عالمی نمبر ابکتصویر: Reuters/P. Rossignol

ندال نے ان خیالات کا اظہار سِنسناٹی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست کھانے کے بعد کیا۔ وہ اس میچ کے دوران بارسلونا اور کامبرلز میں کیے گئے حملوں کے سوگ میں کالی پٹی باندھے ہوئے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں ومبلڈن جیتنے والی ہسپانوی خاتون کھلاڑی گاربینے مُوگوروسا نے بھی کالی پٹی باندھ رکھی تھی۔

 کوارٹر فائنل میں ندال کو آسٹریلیا کے نِک کیرگوس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رافائل ندال کو پندرہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وہ رواں برس دسویں مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔ اُن کی کوشش ہو گی کہ وہ اٹھائیس اگست سے شروع ہونے والے رواں برس کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ’یُوایس اوپن‘ میں کامیابی حاصل کر کے اپنے عالمی نمبر ایک پوزیشن کو مزید مستحکم بنا لیں۔ ندال سن 2014 میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کھیل سے عارضی طور پر کنارہ کش ہو گئے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی دستبرداریوں کے بعد عالمی نمبر ایک کے منصب پر ندال کا فائز ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ ندال نے عالمی نمبر ایک بننے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔