اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں میں جاری کارروائیوں کو روکنے کے لیے مزید تیس روز تک فائر بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر شام میں کیمیائی حملوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔