مستقبل کی فلسطینی ریاست پر بات چیت
16 اپریل 2007اشتہار
ایراکات نے اِس ملاقات کو ایک اچھے آغاز سے تعبیر کیا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں سرحدوں کے تعین، یروشلم کے تشخص اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی جیسے اہم موضوعات شامل نہیں کئے گئے تھے۔
ہر دو ہفتے بعد ملاقاتوں کا یہ سلسلہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے کہنے پر فروری میں طے کیا گیا تھا۔ اگلی ملاقات مغربی اُردن میں جیریکو کے مقام پر ہو گی۔