1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانسیسی صدر ماکروں کووڈ انیس کا شکار

17 دسمبر 2020

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وہ ابتدائی طور پر اگلے سات دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3mqwT
تصویر: Olivier Hoslet/REUTERS

فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو ایمانوئل ماکروں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس جگہ وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،'' ریاست کے صدر کووڈ انیس کے مرض کا شکار ہیں۔ ابتدائی علامات کے بعد ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔‘‘

صدر ماکروں اگلے سات دن کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جہاں سے وہ ملکی معاملات چلاتے رہیں گے۔ صدراتی دفتر کے ترجمان کے مطابق ان کے تمام دورے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

خاکوں پر مسلمانوں کا غصہ قابل فہم ہے مگر تشدد نہیں، ماکروں

نیا فرانسیسی قانون امتیازی رویے کا باعث ہو گا

اب تک یہ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کس جگہ وائرس منتقل ہوا تھا۔ اس ماہ دس سے گیارہ دسمبر انہوں نے یورپی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ ملک کے وزیر اعظم ژان کاسٹیکس بھی ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کی وجہ سے  قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔