1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شیعہ اجتماعات میں خواتین کے ’حاملہ ہونے کا خطرہ‘

شامل شمس
21 نومبر 2016

عرب ممالک کے ایک مشہور اخبار نے عالمی ادارہ صحت سے منسوب ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس ادارے نے مبینہ طور پر انتباہ کیا ہے کہ کربلا جیسے مقامات پر اجتماعات میں خواتین کے ناجائز طور پر حاملہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2T1aA
Karbala Imam Hossein Iran Schia Schiiten
تصویر: IRNA

عراقی حکومت نے اس رپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے اور الشرق الوسط اخبار سے معافی کا مطالبہ کیا  ہے۔ بغداد کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ ان عراقی باشندوں  کی توہین ہے جو ملک کے وقار اور دفاع کے لیے اپنی اولادوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

یہ اخبار لندن سے چھپتا ہے لیکن یہ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کی ملکیت ہے۔ اتوار کے روز اس اخبار نے اپنے فرنٹ پیج پر یہ رپورٹ لگائی تھی جس کا عنوان تھا: ’’بین الاقوامی انتباہ، کربلا میں غیر قانونی حاملہ پن کا خطرہ۔‘‘

اخبار نے عالمی ادارہ برائے صحت سے ایک رپورٹ بھی منسوب کی جس میں ادارے کے ترجمان گریگری ہارٹ کا مبینہ بیان پیش کیا گیا۔ ادارے نے اس کی پہلے ہی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے نام سے اس رپورٹ کو منسوب کرنا غلط ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس موضوع پر عالمی ادارہ برائے صحت اور الشرق الوسط سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

اتوار کی شام تک اخبار کے آن لائن ورژن سے رپورٹ ہٹا دی گئی تھی۔