1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شام جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

25 دسمبر 2016

روسی وزارت دفاع کے مطابق فوج کا’ ٹی یو 154‘ ساخت کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ایک امدادی ٹیم کو سوچی کے ساحلوں کے قریب تباہ شدہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2Uqmo
Flugzeug TU 154 - Symbolfoto
تصویر: Imago/Russian Look

روسی وزرات دفاع کے بیان میں بتایا گیا:’’ وزارت دفاع کے طیارے ٹی یو 154 کے ٹکڑے بحیرہ اسود پر پحاس سے ستر میٹر کی گہرائی سے سوچی کے ساحلوں کے قریب سے مل گئے ہیں۔‘‘ فوج کے اس جہاز پر کا اکانوے افراد سوار تھے، جن میں 83 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے نے آج اتوار کی صبح سوچی میں واقع آڈلر نامی ایک ہوائی اڈے سے اپنی پرواز کا آغاز کیا تھا اور جس کے  تھوڑی ہی دیر بعد یہ طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

Russland Soldatenchor Alexandrow-Ensemble
الیگزانڈرف اینسیمبلے کور کو الاذقیہ میں پرفارم کرنا تھاتصویر: picture-alliance/dpa/S. Suna

اس طیارے کی منزل شامی شہر الاذقیہ تھی۔ روسی خبر رساں ادارے طاس کے مطابق طیارے پر روسی فوج کے الیگزانڈرف اینسیمبلے کور، فوجی اہلکار ، کچھ موسیقار اور  نو صحافی سوار تھے۔  الیگزانڈرف اینسیمبلے معروف روسی فوجی بینڈ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بینڈ کو نئے سال کے موقع پر شامی شہر الاذقیہ میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی بھی مسافر کے بچ جلانے کے حوالے سے کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔