پاکستانی صوبہ پنجاب میں لیہ سے تعلق رکھنے والے نعمان لطیف یورپی جوہری تحقیقی مرکز (سیرن) میں کولنگ اینڈ وینٹیلیشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لیہ ہی سے حاصل کی جب کہ بعد میں انہوں نے لاہور میں انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ پاکستان کے جوہری توانائی کمیشن کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ آئیے انہی سے جانتے ہیں ان کے سفر کے بارے میں۔