حسیبہ نوری کا سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے دور میں وکیل کی حیثیت سے ایک روشن کیریئر تھا۔ گزشتہ سال پاکستان فرار ہونے سے قبل انہوں نے کئی طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اب ان کی زندگی خطرے میں ہے۔