1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چانسلر انگيلا ميرکل کی مقبوليت ميں کمی

عاصم سلیم
27 دسمبر 2017

جرمن شہريوں کی تقريباً نصف تعداد کا ماننا ہے کہ سن 2021 ميں ہونے والے آئندہ عام انتخابات سے قبل چانسلر انگيلا ميرکل کو اپنا عہدہ چھوڑ دينا چاہيے۔

https://p.dw.com/p/2pzbo
Berlin Gedenken Breitscheidplatz Angela Merkel
تصویر: Reuters/F. Bensch

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے ايک تازہ جائزے کے مطابق تقريباً آدھے جرمن شہری سن 2021 ميں ہونے والے اگلے اليکشن سے قبل چانسلر انگيلا ميرکل کو اپنا عہدہ چھوڑتے ہوئے ديکھنا چاہتے ہيں۔ ’YouGov‘ نامی اس سروے کے نتائج بدھ ستائيس دسمبر کو جاری کيے گئے۔ مطالعے ميں شامل سينتاليس فيصد جرمن شہريوں نے کہا کہ وہ انگيلا ميرکل کو چانسلرشپ کے عہدے کی مدت کے خاتمے سے قبل سبکدوش ہوتے ہوئے ديکھنا چاہتے ہيں۔ جبکہ صرف چھتيس فيصد نے يہ رائے دی کہ ميرکل کو چانسلرشپ کی آئندہ مدت کے خاتمے تک اپنے عہدے پر فائض رہنا چاہيے۔

يہ امر اہم ہے کہ رواں برس اکتوبر ميں ہونے والے عام انتخابات کے فوری بعد کرائے گئے رائے عامہ کے جائزوں ميں ميرکل کی حمايت کافی بلند تھی۔ اس وقت اسی طرز کے ايک سروے ميں شامل چھتيس فيصد ملکی شہری سن 2021 ميں ہونے والے آئندہ عام انتخابات سے قبل چانسلر انگيلا ميرکل کو اپنا عہدہ چھوڑتے ہوئے ديکھنا چاہتے تھے جبکہ چواليس فيصد ان کے چانسلر کے منصب پر فائض رہنے کے حق ميں تھے۔

جرمنی ميں اکتوبر ميں ہونے والے اليکشن کے بعد ميرکل کی قدامت پسند جماعت کرسچن ڈيموکريٹک يونين، سوشل ڈيموکريٹس کے ساتھ مشروط حکومت کے قيام کے ليے بات چيت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔