1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی ميں آئی ٹی ماہرين درکار، ہزاروں ملازمتيں دستياب

29 جنوری 2023

ايک مطالعے ميں جرمنی کو درپيش انفارميشن ٹيکنالوجی کے ماہرين کی قلت پر نظر ڈالی گئی ہے۔ اس وقت آئی ٹی کی 39 ہزار ملازمتيں خالی پڑی ہيں جبکہ سن 2030 تک يہ تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/4MgsG
Leerstehendes Büro
تصویر: Ute Grabowsky/imago images/photothek

جرمنی ميں انفارميشن ٹيکنالوجی کے شعبے ميں اعلیٰ تربيت يافتہ افراد کی کمی پائی جاتی ہے اور آنے والے سالوں ميں صورت حال مزيد شدت اختيار کر سکتی ہے۔ يہ انکشاف بزنس کنسلٹنٹس 'مک کنسی‘ کے ايک مطالعے ميں کيا گيا ہے۔ اسٹڈی ميں پيشن گوئی کی گئی ہے کہ سن 2030 تک ملکی سول سروس سيکٹر ميں 140,000 انفارميشن ٹيکنالوجی ماہرين کی قلت ہو سکتی ہے۔

جرمن امیگریشن سسٹم میں ’اصلاحات کی بنیاد‘ رکھ دی گئی

ہر دس میں سے ایک جرمن کام کا جنونی ہے

جرمنی میں ہنرمند لیبر کی کمی مزید بڑھ گئی

ملکی روزگار کی منڈی ميں انفارميشن ٹيکنالوجی کے شعبے سے منسلک پيشہ وارانہ صلاحيت کے حامل افراد کے حوالے سے مطالعہ اس سے قبل سن 2019 ميں کيا گيا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک اس قلت ميں پندرہ فيصد کا اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔ اس مطالعے پر کام کرنے والے محققين کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کا نتيجہ کچھ يوں نکالا جا سکتا ہے کہ اس قلت کی وجہ سے جرمنی ميں پبلک ايڈمنسٹريشن سيکٹر ميں ڈيجٹلائزيشن کا عمل منفی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مطالعے ميں پيشن گوئی ريٹائر ہونے والوں اور نئی بھرتيوں کے موجودہ ريٹ پر لگايا گيا ہے۔ اس وقت جرمن سول سروس ميں 5.1 ملين آئی ٹی پروفيشنلز ملازمت کر رہے ہيں، جن ميں سے 15 لاکھ کے لگ بھگ سن 2030 تک ريٹائر ہو جائيں گے۔ 'مک کنسی‘ کے اندازوں کے مطابق اس وقت 39,000 انفارميشن ٹيکنالوجی ماہرين کی قلت سن 2030 تک 140,000 تک پہنچ سکتی ہے۔

جرمن 'گرین کارڈ' کیا ملک کی تقدیر بدل سکے گا؟

اس مطالعے کی ايک مصنفہ يوليا کليئر کہتی ہيں، ''جرمنی ميں وفاقی اور رياستوں حکومتوں کے آئندہ برسوں کے ليے وسيع تر ڈيجٹلائزيش پروگراموں کو مد نظر رکھتے ہوئے افرادی قوت کی قلت کا، جو اندازہ لگايا گيا ہے، وہ کافی کم ہے۔

بزنس کنسلٹنٹس 'مک کنسی‘ سے منسلک اور پبلک سيکٹر کے ماہر بژورن منسٹرمان کا مطالبہ ہے کہ آئی ٹی سيکٹر ميں افرادی قوت کی قلت سے نمٹنے کے ليے جاری اقدامات کی نگرانی کے ليے ايک مرکزی باڈی قائم کی جائے۔ مطالعے ميں يہ بھی کہا گيا ہے کہ ملازمت پر رکھے جانے کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گريجوئيٹس کی کمی اور پبلک سيکٹر کے اسٹاف کو تربيت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور ديا گيا ہے۔

جرمنی کو لاکھوں غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت

 ع س / ا ا (ڈی پی اے)