1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تل ابیب میںخود کش فلسطینی حملے میں 9 افراد ہلاک

17 اپریل 2006

اسرائیل کے تجارتی دارلحکومت تل ابیب میں آج شہر کے پرانے بس اسٹیشن کے قریب ایک مصروف کاروباری علاقے کے ایک ریستوراںمیں ایک خود کش فلسطینی حملہ آور کی طرف سے کئے گئے بم دھماکے میں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق، کم ازکم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/DYLq
دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے
دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہےتصویر: AP

یہ دھماکہ، جس میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا، مقامی وقت کے مطابق، بعد دوپہر دو بجے کے قریب کیا گیا اور فوری طور پر اس کی ذمے داری دوعسکریت پسند فلسطینی گروپوں، جہاد اسلامی اور الاقصیٰ بریگیڈ نے قبول کرلی ہے۔ یہ دھماکہ فلسطینی انتہا پسندوںکی طرف سے اسرائیل میں کئے گئے حالیہ بم دھماکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور تھا اور درجنوں زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اسرائیل نے تل ابیب میں اس خود کش حملے کا ذمے دار حماس کی قیادت میں قائم نئی فلسطینی حکومت کو ٹھہرایاہے۔ قائم مقام اسرائیلی وزیر اعظم Ehud Olmertکا فوری مَوقف یہ تھا کہ اسرائیل اس حملے کے بعد اپنے مناسب رد عمل پر غور کررہا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس نے اس نئے حملے کو خطے میں امن کوششوں کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔