بلاگ واچ: منصور اعجاز کی ویڈیو پر بحث
19 جنوری 2012ڈی جے جونیئر جیک کے 2007ء کے گانے ’’سٹوپی ڈسکو‘‘ کی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی پر پوسٹ کی گئی۔ اس کے بعد یہ دوسری سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر صارفین کی طرف سے شیئر کی گئی۔
یہ گانا برطانیہ کی سنگلز چارٹ میں نمبر 20 کے درجے تک پہنچ گیا تھا۔ اس گانے کی ویڈیو میں منصور اعجاز ’’ڈبل ڈی‘‘ اور ’’ناسٹی ناسٹی‘‘ نامی دو خواتین پہلوانوں کے درمیان ایک کشتی کے میچ پر کمینٹری کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو نکلی ہے لیکن پھر ایک شخص نے ویڈیو کی ’’میکنگ آف‘‘ یعنی اس کی تیاری کے مراحل پر مبنی ویڈیو کا لِنک پوسٹ کیا، جس میں منصور اعجاز کو اس ویڈیو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیتےہوے دکھایا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر مہرین زہرہ ملک نامی ایک شہری کا کہنا تھا، ’’میں اس بات پر حیران نہیں کہ وہ ہمیں یا کسی اور کو بیوقوف بنا رہا ہے‘‘۔ عمر قریشی نامی ایک اور شہری نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے لکھا، ’’اب منصور اعجاز اور وینا ملک دونوں نے نیم عریاں ویڈیوز میں کام کر لیا ہے‘‘۔ ٹوئٹر پر بینا سرور نامی نے لکھا کہ وہ لوگ جن کو لگتا ہے کہ اعجاز کی ویڈیو نکلی ہے، ان کو کرس برامِٹ، جو اے پی کے لیے کام کرتے ہیں، کی رپورٹ پڑھنی چاہیے۔ انہوں نے اس رپورٹ کا لنک بھی پوسٹ کیا۔
ایک پاکستانی اخبار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ منصور اعجاز نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے ویڈیو میں کردار ادا کیا تھا۔ ٹوئٹر پر ’اِنسائٹ پاکستان‘ کے نام والے ایک بلاگر نے منصور اعجاز کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ یہ وضاحت کر چکے ہیں کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ اس ویڈیو میں مکمل عریانی دکھائی جائے گی۔
ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے محض اپنے غصے اور حیرت کا اظہار ہی نہیں کیا۔ فصیح احمد نامی شخص نے لکھا، ’’منصور اعجاز کے ویڈیو میں حصہ لینے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ یہ ایک دم مست ہے‘‘۔ کیفے پیالہ نامی بلاگ کے منتظم نے اپنی ویب سائٹ پر اس معاملے سے متعلق تفصیلی بیان لکھا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ویڈیو اور اس کی میکنگ پوسٹ کیے بلکہ منصور اعجاز کا اے پی کو دیا گیا انٹرویو شائع کیا ہے۔
ان بلاگز کی تفصیل نیچے دیے گئے آن لائن لنکس کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہے۔
رپورٹ: راحل بیگ
ادارت: شادی خان سیف