عراقی حکومت نے بغداد میں ہوئے بم حملوں کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا عہد ظاہر کیا ہے۔ بغداد کے ایک مصروف بازار میں اتوار کو ہوئے ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم ایک سو پچاس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے لیکن امدادی کارکنوں کے مطابق ان اس حملے کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔