ادلب میں جاری خانہ جنگی کے تناظر میں ترکی کو خدشہ ہے کہ اسے مہاجرین کے نئے بہاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس ممکنہ بہاؤ سے جرمنی اور باقی یورپ میں بھی مہاجرت کے موضوع پر تازہ بحث مباحثے کا امکان ہے۔ لیکن ہالینڈ کی حکومت اس معاملے کو دوسری طرح دیکھتی ہے۔ مہاجرین اُن کے لیے ہوٹل کی صنعت میں افرادی قوت ثابت ہو سکتے ہیں۔