عالمی سطح پر تنقيدو مذمت کے باوجود چينی صوبے سنکيانگ ميں ايغور مسلم کميونٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے کا ع مل جاری ہے۔ جرمنی ميں مقيم ايک ايغور دانشور بتاتے ہيں کہ کس طرح ادب اور ثقافت کے شعبوں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنا کر اس اقليت کی شناخت تک کو مٹانے کی کوششيں جاری ہيں۔