انڈونیشیا میں کئی سالوں سے 'گرین عید قربان' کا تصور متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ترک کر کہ بانس سے بنی ٹوکریوں میں قربانی کا گوشت بانٹا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت جانوروں کے فضلات اور الائشوں کو صحیح طرح سے ٹھکانے لگانے کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔