دنيا بھر ميں افغان خواتين اپنے روايتی لباس زيب تن کر کے تصاوير شيئر کر رہی ہيں تاکہ سب کو يہ پتا چل سکے کہ افغان خواتين کے روايتی لباس اور معاشرہ رنگوں اور تنوع سے بھرے ہوئے ہيں۔ کئی افغان خواتين کا کہنا ہے کہ برقعہ ان پر ’مسلط‘ کيا جا رہا ہے اور يہ کبھی ان کی روايات کا حصہ نہیں تھا۔