افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک موبائل اسکول اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ خانہ بدوش لڑکے اور لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر سکیں۔ ڈی ڈبلیو نے اس اسکول کا دورہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ وہاں کی کوچی خانہ بدوش لڑکیاں کس طرح زندگی گزار رہی ہیں۔